بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ( پجار ) کے مرکزی چیرمین ، کا وفد کے ہمراہ لاپتہ افراد کے کیمپ کا دورہ ، لاپتہ افراد کے رہائی کا مطالبہ۔



کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ( پجار ) کے مرکزی چیرمین، بلوچستان کے  صدر کا وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے کیمپ کا دورہ ، وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ ، وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ ، شال کے کوآرڈینیٹر حوران بلوچ سے ملاقات کی اور احتجاجی کیمپ کے 5 ہزار دن مکمل ہونے پر  وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز تنظیم   کے جہد و جہد کو سراہا۔


اس موقع پر چیرمین زبیر بلوچ نے کہا کہ  5 ہزار دن سے لاپتہ افراد کے لئے شال  پریس کلب کے سامنے مرد و خواتین احتجاج پر بیٹھے ہوئے ہیں ۔  لیکن انتہائی اہم مسئلے کو روزانہ کی بنیاد پر دیکھ کر بھی ریاستی ادارے اور ان کے لائے ہوئے حکومت نے چشم پوشی اختیار کی ہوئی  ہے بلکے اس میں شددت لائی گئی ہے ۔ 


انھوں نے کہاہے کہ حالیہ لہر جس میں خواتین اور بچوں کو بے بنیاد الزامات میں گرفتار کرنا المناک ہے جن کو روکنے کے لئے بہ حیثیت قوم ہم سب نے کھڑے ہوکر مقابلہ کرنا ہوگا ۔

وفد کے ہمراہ سی سی ممبران ، بلوچستان کے  نائب صدر و  شال زون  کابینہ و دیگر ممبران بھی موجود تھے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post