بلوچ نیشنل موومنٹ یوکے چیپٹر کا یوم سیاہ 27 مارچ کے حوالے لندن میں مظاہرہ

 


بلوچ نیشنل موومنٹ یوکے چیپٹر کا یوم سیاہ 27 مارچ کے حوالے لندن میں مظاہرہ, 27 مارچ یوم سیاہ : جب سے پاکستان نے قبضہ کیا ہے تب سے بلوچوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں- بی این ایم کا لندن میں احتجاج , لندن: 27 مارچ 2023 کو بلوچ نیشنل موومنٹ یو کے نے  بلوچستان پر پاکستانی قبضے کے دن کے حوالے سے  لندن میں برطانیہ کے وزیراعظم ہاؤس کے سامنے  مظاہرہ کیا اور پمفلٹ تقسیم کیے۔


اس موقع پر برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ایک پٹیشن  بھی جمع کرائی گئی جس میں بلوچستان کے جبری الحاق کی تاریخی حقیقت کو اجاگر کیا گیا اور ان پر زور دیا گیا کہ وہ بلوچستان میں پاکستانی جارحیت کے خلاف فوری اقدامات کریں۔


یہ  دن  بلوچ نیشنل موومنٹ کی جانب سے ہر سال یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے کیونکہ اسی دن سن 1948  کو پاکستان نے بلوچستان پر جبری قبضہ کیا تھا۔


مظاہرے کے دوران بی این ایم کے جونیئر جوائنٹ سیکریٹری حسن دوست بلوچ، ورلڈ سندھی کانگریس کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر لکھو لوہانہ، بی این ایم کے سینٹرل کمیٹی کے ممبر  نیاز بلوچ، بی این ایم یو کے چیپٹر کے صدر منظور بلوچ، یوکے چیپٹر کے سابق صدر حکیم بلوچ، ، عبداللہ بلوچ، بی ایچ آر سی کے کمبر مالک بلوچ اور مھناز بلوچ نے مظاہرین سے خطاب کیا۔


اس موقع پر بی این ایم کے رہنماؤں نے کہا  بی این ایم کی بلوچستان پر غیر قانونی قبضے کے بارے میں شعور بیدار کرنے کی مسلسل کوششیں بلوچ عوام کے لیے انصاف اور آزادی کی ضرورت کی یاد دہانی کرواتی ہیں۔


احتجاجی مظاہرے میں شامل کارکنوں نے بلوچستان پر پاکستان کے ناجائز قبضےاور بلوچستان میں پاکستانی فورسز کی بربریت کے خلاف بھی نعرے لگائے گئے۔


مقررین نے اس موقع پر کہا برطانیہ کی مدد سے پاکستان نے بلوچستان پر قبضہ کیا اور اب تب سے بلوچوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔ برطانیہ اور دنیا کے دیگر ممالک کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بلوچ قوم کو ان مظالم سے چھٹکارہ دلانے کے لیے اپنا انسانی فریضہ نبھائیں اور بلوچستان کی آزادی کی بحالی میں بلوچ قوم کی مدد کریں۔ 


ان کا کہنا تھا پاکستان نے جب بلوچستان پر قبضہ کیا تو اس قبضے کے خلاف بلوچ قوم کی مزاحمت شروع ہوئی۔ بلوچوں نے اپنی آزادی پانے کے لیے جو بھی ذرائع استعمال کیے پاکستان نے طاقت اور ظلم کے ذریعے جواب دیا۔ پرامن سیاسی کارکنان جبری لاپتہ اور قتل کیے گئے۔ آزادی کی مانگ پر بلوچ قوم کو اجتماعی سزائیں دی جا رہی ہیں۔ بلوچ قوم کے سیاسی قائدین بڑی تعداد میں پاکستانی فوج نے جبری لاپتہ کرکے ٹارچرسیلز میں قید کیے یا انھیں شھید کیا گیا ہے۔ 


انھوں نے کہا بلوچ قوم اپنی منظم جدوجہد کے ذریعے پاکستان سے آزادی حاصل کرنی ہوگی یہی بلوچ قوم کی بقاء ، خطے کی سلامتی ، امن اور ترقی کا واحد راستہ ہے۔ دنیا کو امن کے قیام کے لیے آزاد بلوچستان کی تحریک کی حمایت کرئے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post