بلوچستان فائرنگ وٹریفک حادثہ میں 3 افراد ہلاک 3 زخمی



بلوچستان کے دارالحکومت  شال  اور نوشکی میں فائرنگ و ٹریفک حادثے کے دو واقعات میں 2 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگئے۔ 


نوشکی میں گزشتہ شب تین بجے آر سی ڈی شاہراہ پر واقع محفل ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے محمدحیات نامی شخص کوہلاک اور ان کے ساتھی محمد یعقوب جمالدینی کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔


واقعہ کے خلاف مقتول محمد حیات گرگناڑی کے لواحقین نے ہفتے کے روز میت کے ہمراہ آر سی ڈی شاہراہ پر دھرنا دیے دیا ، جس سے شال  تفتان قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

رمضان کے مہینے میں مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو سخت مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔


دوسری جانب شال میں ایک ٹریفک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔


پو لیس کے مطابق ہفتہ کو شال کے علا قے مستونگ روڈ میاں غنڈی کے قریب گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔


پو لیس نے نعش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی

 سنجاوی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لیویز کے مطابق سنجاوی کے علا قے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مو لوی عارف دمڑ جاں بحق ہوگیا۔ 


لیویز نے نعش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے کر دی گئی۔ 


لیویز کے مطابق نامعلوم افراد موٹر سائیکل نقدی بھی اپنے ساتھ لے گئے ۔مزید کارروائی جاری ہے۔


 دالبندین سورگل کے علاقے میں چوروں کی فائرنگ سے شیر علی اور ساجد حسین زخمی ہو گئے۔

 ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post