بولان پیر طیار غازی کے قریب گوٹھ پہوڑ اور جھنگو تحصیل کھٹن سنی شوران بالاناڑی کو بھاگ ناڑی سے ملانے والے پل کے ساتھ موجود روڈ کو سیلابی پانی بہا کر لے گیا۔
گوٹھ پہوڑ سمیت جھنگو اور دیگر سینکڑوں گوٹھوں کا بھاگ سے زمینی رابطہ منقطع عوام ماہِ مبارک میں اپنے گوٹھوں میں محصور ہوکر رہ گئے۔
عوامی حلقوں نے حکومت بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ کچھی سے ہنگامی بنیادوں پر اس شگاف کو پر کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے ۔