بالگتر: فوجی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف



بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ  ہمارے ساتھی سرمچاروں نے7 مارچ کو پنجگورکے علاقے بالگتر،سری گڈگی میں رات نو بجے فوجی کیمپ پر چار اے ون کے گولے فائر کئے جو کیمپ کے اندر جاگرے۔ حملے میں دشمن فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچا ۔ 


انھوں نے کہاہے کہ بالگتر کے علاقے سری گڈگی میں پاکستانی فوج نے واٹر سپلائی پر قبضہ کرکے اسے فوجی کیمپ میں تبدیل کیا ہے۔


بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور دشمن فوج پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post