زمینداروں نے بجلی کی بندش کیخلاف بلوچستان میں شاہراہیں بند کردیں



شال  زمینداروں کے مرکزی کال پر شال  کراچی، شال ژوب،چمن ،تفتان ،سند ھ پنجاب جانے والی شاہرائیں  رکاوٹیں کھڑی کرکے ہرقسم کے ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے جس کے باعث  ہر علاقے میں  سینکڑوں گاڑیاں اور ہزاروں مسافر پھنس کر رہ گئے ہیں ۔


 مظاہرین کا کہنا ہے   کہ کیسکو غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کے ذریعے زمینداروں کا معاشی قتل کررہی ہے ، جس سے مجبور ہوکر ہم احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکلتے ہیں   لیکن ہر بار طفل تسلیاں دیکر ہمیں ٹرخایا جاتا ہے ہر سال جب بھی فصلات باغات سبزیات اور دیگر فصلات کو پانی کی دینے کا سیزن آتا ہے تو کیسکو غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ شروع کرتی ہے جس سے زمینداروں کے فصلات کی پیداوار کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔ بلوچستان کے 80 فیصد سے زائد آبادی کے معیشت کا انحصار زراعت پر ہے اور زراعت کے آبپاشی کا انحصار سوفیصد بجلی سے منسلک ہے ۔ لیکن دیدہ دانستہ طور پر بجلی کے مختلف مسائل پیدا کرکے مصنوعی طور پر بجلی بحران پیدا کیا جاتا ہے ہم بجلی کی غیراعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف ہر سطح پر احتجاج کریں گے کیونکہ یہ ہمارے بچوں کی روزی روٹی کا مسئلہ ہے۔  زمیندار ہرسال اپنی جمع پونجی اسی زراعت پر صرف کرتی ہے اب جب ان فصلات باغات کو پانی نہیں ملتی تو ہماری جمع پونجی تباہ ہوجاتی ہے ۔


صبح آٹھ بجے سے شروع ہونے والی پہیہ جام ہڑتال شام ساڑھے چار بجے تک جاری رہی ۔


پھر زمینداروں کی مرکزی رہنماو¿ں اور وفاقی و

بلوچستان  حکومت کے نمائندوں سے مذاکرات کے بعد زمیندار ہڑتال ختم کرکے پرامن طور پر منتشر ہوگئے سڑکیں ہرقسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیئے گئے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post