برگیڈئیر خالد حسین اور دوسرے فوج کے میجر ہنہ اوڑک میں ہمارے زمینوں پر قبضہ کررہے ہیں، علاقہ میکنوں کا کہنا ہے فوج کے برگیڈئیرز اور میجرز ہمیں ڈرا دھمکا کر ہمارے زمینوں پر زبردستی قبضہ کررہے جو کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں۔ نہ ہم علاقہ چھوڑ سکتے نہ ہم اپنے زمینوں کو سستے داموں پہ سودا کرسکتے، فوج ہمیں احتجاج پہ مجبور نہ کرئے۔
یاد رہے اسی طرح بلوچستان کے علاقے سوئی میں فوج نے سوئی ایئرپورٹ سے جڑی چار سو ایکڑ زمین چھاؤنی بنانے کے لیے قبضہ کرکے وہاں کے رہائشیوں کو بے دخل کردیا۔
جبکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی سیکورٹی فورسز فوجی چھاؤنی اور چیک پوسٹ بنانے کے لیے زمینوں کو سستے داموں میں خرید کر عوام کو جبری طور پر علاقہ خالی کرایا گیا ہے۔