بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے سامی،گلگ میں 25 مارچ کی رات آٹھ بجکر تیس منٹ پر دشمن پاکستانی فوج کے کیمپ پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ، جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
انھوں نے کہاہے کہ حملے کے بعد حسب معمول دشمن فوج نے مختلف اطراف میں شدید فائرنگ کی، اسکے بعد پاکستانی فورسز کے گن شپ ہیلی کاپٹرو جاسوس طیارے بھی مذکورہ علاقے میں پہنچے۔
انھوں نے کہاہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔