خاران : واشک روڈ پر رات گئے مسلح افراد نے لیویز چیک پوسٹ دالی پر حملہ کرکے دو اہلکاروں سیکنڈ انچارج نعمت اللہ سمالانی اور رحمت اللہ کو شدید زخمی کردیا۔ جنہیں لیویز فورس بیسمہ نے سول ہسپتال بسیمہ منتقل کرنے کے بعد مزید طبی امداد کے لئے شال منتقل کر دیا تاہم راستے میں نعمت اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔
میڈیا زرائع کے مطابق تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے ایک ساتھی کے مارے جانے کی بھی تصدیق کی ہے۔
ترجمان تحریک طالبان پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں لیویز کے تین اہلکار ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے ہیں ، انہوں نے مزید کہاہے کہ اس کاروائی میں تحریک طالبان پاکستان کا ممبر انس بلوچ بھی ہلاک ہوگیا ہے ۔