کوئٹہ گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کیخلاف قمبرانی روڈ میں احتجاجی مظاہرے، سڑکوں پر ٹائر جلائے گئے۔ واضح رہے کہ ماہِ صیام کی آمد کے ساتھ ہی سوئی سدرن گیس کمپنی نے شہر میں غیراعلانیہ شیڈنگ اور پریشر میں شدید کمی کی ہے جس کی وجہ سے روزہ دار خواتین کو سحر اور افطار کیلئے کھانے پکانے میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔