بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ شہر کے وسطی علاقے سر کی کلاں میں ایک گھر میں گیس لیکج کا دھماکہ ہوا، جسکے باعث گھرکی چھت منہدم ہوگئی اور چھ افراد ھلاک جبکہ خاندان کے دیگر چارافراد زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد میں دو خواتین اور چار بچے شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دب کر 5 افراد جبکہ ایک جھلس کرھلاک ہوگیا تھا ۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔