گوادر: دڑامب میں فورسز کی بربریت جاری



گوادر کے پہاڑی علاقے دڑامب اور نلینٹ کے درمیانی علاقوں میں پاکستانی فورسز کا زمینی اور فضائی بربریت گزشتہ روز سے جاری ہے۔ 


ذرائع کے مطابق زمینی فوج کے ساتھ جنگی ہیلی کاپٹر بھی بربریت میں حصہ لے رہے ہیں دو گن شپ ہیلی کاپٹروں کی دڑامب کے علاقے تلاروک کئور (ندی) نلانی، جنکانی اور مختلف علاقوں میں گشت کے ساتھ بے دریغ شیلنگ کر رہے ہیں ۔


آپ کو علم ہے  گزشتہ دنوں گوادر کے علاقے نلینٹ میں نامعلوم افراد نے کوسٹل ہائی وے کا پل اور ایک فوجی گاڑی کو بم حملے کا نشانہ بنایا تھا ،جس کے نتیجے میں پل اور گاڑی کے اڑ جانے علاوہ آٹھ اہلکار  ھلاک ہوگئے تھے ۔ حملے کی ذمہداری بلوچ مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی، اسی حملے کے فوراً بعد فورسز نے مزکورہ علاقوں میں بڑے پیمانے میں آپریشن کا آغاز کیا تھا.

Post a Comment

Previous Post Next Post