کیچ اور خضدار سے فورسز ہاتھوں 4نوجوان جبری لاپتہ



 خضدار سے فورسز و خفیہ اداروں نے کھنڈ کے علاقے سے خالد ولد محمد حسن اور آصف ولد عبداللہ نامی دو افراد  کو اُن کے گھر سے دو بجے کے وقت حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔


 ان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جبری لاپتہ خالد کراچی کا رہائشی ہے  جو اپنے رشتہ داروں کے  ہاں چند روز قبل آیا تھا۔ 


ادھر ضلع کیچ کے علاقے مند گیاب سے اطلاعات ہیں کہ رواں ماہ 8 مارچ کو فورسز نے گھروں پر چھاہے مارکر علی ولد حاجی موسیٰ ،امام بخش ولد مقبول اور ارسلان ولد فضل  سمیت 3 نوجوانوں کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ، جبکہ دوسرے دن تیسرے نوجوان ارسلان ولد فضل کو چھوڑ دیا، لیکن  دوسرے تا حال لاپتہ ہیں ۔


Post a Comment

Previous Post Next Post