بنگلہ دیش خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ
کے مطابق حادثہ دارالحکومت ڈھاکہ سے 80 کلومیٹر دور شبچار شہر کے علاقے میں ایک تیز رفتار بس ایک بڑی شاہراہ پر الٹ گئی اور کھائی میں جاگری جس سے کم از کم 19 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
علاقے کے پولیس عہدیدار انور حسین نے بتایا کہ مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ کچھ زخمی مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔
انور حسین نے مزید بتایا کہ بس میں 40 سے زیادہ مسافر سوار تھے، جو نوتعمیر شدہ پدما ندی برج ایکسپریس وے کی ریلنگ کو توڑ کر سڑک کے کنارے تقریباً 9 میٹر (30 فٹ) گہری کھائی میں گر گئی۔
انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ بس کا ٹائر پھٹنے کے بعد گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوگئی تھی البتہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تفتیش کی جا رہی ہے