گوادر کے علاقہ کلانچ امبی سے پاکستانی فورسز نے گزشتہ رات چھاپہ مار کر ایک ہی خاندان کے دو نوجوان وحید ولد حاجی اور شاہ جان کو حراست میں لینے بعد جبری لاپتہ کردیا ، اس طرح اس خاندان کے لاپتہ نوجوانوں کی تعداد چار ہوگئی ۔
آپ کو معلوم ہے دودن قبل فورسز نے حمید ولد شہید محراب کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا تھا ،جبکہ لاپتہ وحید کے بھائی امیربخش 4 اگست 2014 سے لاپتہ ہیں ۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ مزکورہ علاقہ سمیت آس پاس کے دیہاتوں میں فورسز کی زمینی اور فضائی آپریشن جاری ہے ۔