ذرائع کے مطابق رات گئے فورسز اور مقامی کارندے مل کر مشکے کرکی ڈل اور کالار میں چھاپہ مارکر خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد متعدد مرد حضرات کو حراست میں لیکر کیمپ منتقل کردیا ہے ۔ تاہم زیر حراست لاپتہ کئے جانے والے افراد کے نام سامنے نہیں آسکے ہیں ۔
ادھر تحصیل جھاؤ کوھڑو اور آس پاس کے قصبوں سے اطلاعات ہیں کہ گزشتہ ایک ہفتے سے فورسز لوگوں کو روزانہ کوھڑو کے مرکزی کیمپ بلاکر ان سے بلا معاوضہ کام کروارہے ہیں ۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ لوگ ایک طرف سے مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں دوسری طرف فوج نے لوگوں کا جینا حرام کر رکھاہے ۔ روزانہ ہر صبح لوگوں کو کیمپ بلاکر بلامعاوضہ کام کرواکر شام کو چھوڑ دیتے ہیں۔