پنجگور سے اطلاعات ہیں کہ فورسز نے گذشتہ شب نذیر احمد سکنہ رخشانی نامی شخص کو گھر سے حراست میں لینے کے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق وہ تیل کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ نذیر خاندان کا واحد سہارا ہیں۔
انہوں نے حکام اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی بازیابی کے لئے کردار ادا
کریں۔