ضلع پنجگور کے علاقے بیٹاں کلگ میں زمین کے تنازع پر مزدور غلام حیدر ولد عبد القادر سکنہ جیک آباد سندھ گولی لگنے سے ہلاک ہوگئے ، جبکہ خانے تل میں زمین کے تنازع پر ڈنڈوں کی وار سے امیر بخش میران بخش پسران محمد بخش محمد عالم ولد فقیر شدید زخمی ہوئے ہیں۔
خضدار اللہ والا چوک پر واقع جھالاوان موبائل سینٹر پر مسلح افراد کے حملہ میں زخمی دکان مالک عبدالصمد نوتانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔