بلوچ لبریشن آرمی ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے بلیدہ اور خضدار میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج اور اس کے آلہ کاروں کو نشانہ بناکر جانی و مالی نقصانات سے دوچار کیا ہے ۔
انھوں نے کہاہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے بلیدہ، گِلی میں قابض پاکستان فوج کے ایک قافلے کو ایک آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، سرمچاروں نے دشمن فوج کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ رات کے وقت نقل و حرکت کررہے تھے۔
دھماکے کی زد میں آنے سے گاڑی میں سوار چار اہلکار موقع پر ہی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
انھوں نے ایک اور حملے کی ذمہداری بھی قبول کرتے ہوئے کہاہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے 19 مارچ 2023 کو خضدار کے علاقے کھنڈ میں قابض پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کے ایک آلہ کار، سابقہ ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان سلطان احمد شاہوانی پر دستی بم سے حملہ کیا، مذکورہ شخص ایم آئی کے پیرول پر خضدار شہر و گردنواح میں سرگرم ہے اور قابض فوج کی ایماء پر سرکاری تقاریب منعقد کرتا رہا ہے۔
انھوں نے کہاہے کہ مذکورہ دستی بم حملہ بطور وارننگ کیا گیا، سرمچاروں نے دھماکے میں جانی نقصان پہنچانے سے اجتناب کیا۔ سلطان احمد شاہوانی و اس کے شراکت داروں پر واضح کرتے ہیں کہ وہ اپنی بلوچ مخالف سرگرمیاں ترک کردیں وگرنہ ہمارا اگلا حملہ شدید ہوگا۔
بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اور ہم اس عزم کو دہراتے ہیں کہ دشمن فوج کے انںخلاء تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگی۔