بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئٹر پر بلوچ خاتون ماہل بلوچ کی پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی پر اپنے ٹوئیٹ میں سب سے گزارش کی ہے کہ اس بربریت کے خلاف آواز اٹھائیں۔
بی این ایم کے چیئرمین نے کہا ہے کہ ملک ناز، نور جان، رشیدہ اور دیگر لوگوں کے بعد پاکستانی فوج نے ایک اور بلوچ خاتون کو نشانہ بنایا ہے ۔
انھوں نے کہاہے کہ گزشتہ رات ماہل بلوچ کو شال سے اغوا کر کے لاپتہ کر دیا گیا ہے۔ وہ بی این ایم کے رہنما واجہ محمد حسین مرحوم کی بہو ہیں۔ سب سیاسی سماجی پارٹی تنظیموں سول سوسائٹی سمیت انسان دوست اداروں اور سوشل میڈیا کارکنوں سے گزارش ہے کہ اس بربریت کے خلاف بھر پور آواز اٹھائیں۔