کیچ : دشت ، سیاھجی اور جیونی میں زمینی فضائی فوجی آپریشن جاری



گوادر اور کیچ کے درمیانی علاقوں  دشت اور  سیاھجی کے پہاڑوں سمیت ندی نالوں میں پاکستانی فوج کی زمینی اور فضائی آپریشن جاری ہے ۔ 


عینی شاہدین کے مطابق اس فوجی بربریت میں چار جنگی ہیلی کاپٹرز حصہ لے رہے ہیں اور الصبح سے مزکورہ علاقوں میں بمباری کر رہے ہیں ۔جبکہ دوسری جانب وہ کمانڈوز بھی اتار نے میں مصروف ہیں ۔


ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹرز گوادر سے الصبح  سے اڑان بھر رہے ہیں اب تک یہ تیسری بار ہے کہ مزکورہ علاقوں میں  وہ آکر  ایک طرف  شیلنگ کر رہے ہیں ، تو دوسری جانب کمانڈوز اتارنے کے علاوہ راشن بھی فورسز کو پہنچا نے کا کام کر رہے ہیں ۔


دریں اثناء جیونی سے بھی اطلاعات ہیں کہ فورسز الصبح ہونے والے فورسز پر جان لیوا بم  دھماکہ کے بعد پانوان کے علاقہ میں آپریشن کرکے گھر گھر تلاشی لے رہے ہیں،  تو دوسری جانب جنگی ہیلی کاپٹروں کا گشت بھی دھماکہ کے بعد جاری ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post