مستونگ گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ھلاک دوسرا زخمی ،کراچی پولیس اور ڈاکوں میں فائرنگ تین ھلاک




مستونگ شال کراچی  شاہراہ پشکرم لدھا کے مقام پر کار اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں عبدالصمد سکنہ پڑنگ آباد ھلاک  جبکہ   ایک بچہ زخمی ہواہے ۔ 

واقع بعد انتظامیہ نے  ھلاک  اور زخمی  کو ہسپتال منتقل کردیا اور تفتیش شروع کردی ہے  ۔

دریں اثناء کراچی کے علاقے کورنگی کے چکرا گوٹھ میں پولیس مقابلے کے بعد 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے، جبکہ ڈاکووں کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل ھلاک  ہو گیا۔پولیس کے مطابق چکرا گوٹھ میں ناصر جمپ کے قریب پولیس موبائل کھڑی تھی، جس پر تعینات اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار 2 مشکوک افراد کو رکنے کے لیے اشارہ کیا۔ملزمان رکنے کے بجائے گلی میں فرار ہو گئے، جہاں پولیس کا ڈاکوئوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے میں اہلکار ظہیر شدید زخمی ہو گیا جسے اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔نجی اسپتال میں اہلکار دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا  ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post