خاران: بارکھان واقعہ سمیت بلوچستان میں جاری ظلم و نا انصافیوں کے خلاف آج احتجاج ریلی نکالی جائے گی۔ سول سوسائٹی خاران



خاران : سول سوسائٹی خاران کے ترجمان نے بیان  جاری کرتے ہوئے ایک اعلان کیاہے کہ بارکھان واقعہ سمیت بلوچستان میں جاری ظلم و نا انصافیوں کے خلاف کل بروز جمعرات کو صبح 10 بجے ایک پرامن احتجاجی ریلی نکالنے کی کال دی گئی ہے۔


اعلان کے مطابق بلوچستان میں جاری ظلم، جبر  نا انصافی اور بالخصوص بارکھان واقعے کے خلاف آج  صبح 10 بجے خاران کے سول سوسائٹی کی جانب سے خاران چیف چوک سے ایک پرامن ریلی کا اج نعقاد کیا جائے گا ۔


انھوں نے کہاہے کہ ہم  تمام مکاتب فکر کے لوگ وکلا برادری، بازار پنچائیت، صحافی حضرات،  تاجر برادری، سیاسی جماعتوں، طلبا تنظیموں اور سوشل ایکٹوسٹ ساتھیوں سے بھر پور شرکت کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post