بلوچستان میں خواتین کی جبری گمشدگی کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان۔ بلوچ وومن فورم



بلوچ وومن فورم کی جانب سے بلوچستان میں عورتوں اور بچوں کی جبری گمشدگی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ بلوچ وومن فارم کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں احتجاجی ریلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ائے روز بلوچستان میں عورتوں اور بچوں کو جبری گمشدگی کا شکار بنایا جارہا جو انتہائی تشویشناک عمل ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ریاست بلوچستان میں جان بوجھ کر حالات کو خراب کررہے ہیں، اس پہلے بھی خواتین کو فورسز نے ہوشاب، کوئٹہ، بولان اور ہرنائی سے جبری طور پہ اغواء ہو چکے ہیں، لیکن ان واقعات پر میڈیا اور حکومتی ادارے مکمل خاموش ہیں۔ اس بات کا غالب امکان موجود ہے کہ اگر فورسز کو بلوچستان میں کاروائیوں کی مزید چھوٹ دی گئی تو اس طرح کے واقعات میں مزید تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے، 


ترجمان نے کہا خواتین اور بچوں کی جبری گمشدگی کے خلاف کہ کل بروز کل اتوار کو 19  فروری صبح 10 بجے کو ڈگری کالج شال سے ایک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی ہم کوئٹہ کے غیور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ بلوچ قوم پر جاری مظالم کے خلاف اپنی آواز بلند کریں اور اس سیاسی مزاحمت میں ہمارا ساتھ دیکر مظلوم اقوام کی آواز بنیں اور اپنی شرکت یقینی بنائے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post