بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں وادی مشکے میں فو جی اہلکاروں پر حملے اور گریشہ میں یوفون ٹاور کو نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ آج جمعرات کے روز آواران کے علاقے وادی مشکے میں سرمچاروں نے گھات لگا کر شُردوئی کے مقام پر پاکستانی فوج کے پیدل گشتی ٹیم کو اس وقت ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جب وہ ایک متوقع قافلے کیلئے سڑک کا جائزہ لے رہے تھے۔ اس سے ایک اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرمچاروں نے کل رات دس بجے خضدار کے علاقے گریشہ میں کرہ کے مقام پر نصب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے موبائل فون، یوفون ٹاور کو نذر آتش کیا۔ پاکستانی فورسز، تنصیبات اور معاون کاروں پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔