شال کیچ اور ہرنائی سے فورسز ہاتھوں چار افراد جبری لاپتہ




ضلع کیچ کے تحصیل مند گوک

سے 14 فروری کی رات  پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نےعبدالصمد کے گھر پر چھاپہ مار کر   تلاشی لینے کے بعد انکے  بیٹوں کے شناختی کاڈ چیک کرنے کے بعد حاصل ولد صمد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔


دریں اثناء ہرنائی سے مالی ولد فقیر دلشاد مری کو لاپتہ کیا گیا ہے۔ لواحقین نے کہا کہ انہیں پاکستانی فورسز نے گرفتاری کے بعد لاپتہ کیا ہے ، جو پیشے کے لحاظ سے گلہ بان ہیں ۔


علاوہ ازیں شال  سے لاپتہ ہونے والے سبحان قیصرانی اور مسعود الرحمن قیصرانی کے لواحقین نے کہا کہ ہمارے پیاروں کو اٹھائیس دن گمشدہ رہنے کے بعد 13 فروری کو سی ٹی ڈی نے جعلی ایف آئی آر اور بے بنیاد جھوٹے الزامات و جھوٹے مقدمات بنا کر انہیں منظر عام پر لے آئی ہے ۔ 


جہاں عدالتی کاروائی چل رہی تھی کہ گذشتہ رات سی ٹی ڈی انہیں پھر سے اپنے ساتھ لے گئے  کہ تفتیش ابھی مکمل نہیں ہے جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post