جیو نی میں کوسٹ گارڈ کی گشتی ٹیم پر حملہ کرکے 4 اہلکار ہلاک اور 5 شدید زخمی کر دیئے ۔ بی ایل اے

 


گوادر : بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز  3 فروری 2023 کو ہمارے سرمچاروں نے مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے جیونی میں دران کے مقام پر پاکستانی کوسٹ گارڈ کی گشتی ٹیم پر حملہ کرکے چار اہلکار ھلاک اور پانچ کو شدید زخمی کردیا ۔ 

 

 ترجمان  نے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کوسٹ گارڈ کی گاڑی، جس میں 9 اہلکار سوار تھے، کو پہلے ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا اور اس کے بعد اہلکاروں پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کردیا ۔ جس کے نتیجے میں کوسٹ گارڈ کے سپاہی سمیر ثاقب اور حوالدار وقار سمیت 4 اہلکار ہلاک جبکہ لانس نائیک محبوب، سپاہی مدثر، سپاہی سلیم، سپاہی عرفان اور سپاہی جنید شدید زخمی ہوگئے۔



انھوں نے کہا ہے کہ کوسٹ گارڈ کی ٹیم کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ساحل سمندر سے گشت پر معمور دیگر اہلکاروں کو لے کر لائٹ ہاؤس کیمپ کی جانب جارہے تھے۔ 



آزاد بلوچ نے  کہا ہے کہ دشمن کی دیگر فورسز کی طرح قابض کوسٹ گارڈ بھی مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بلوچ قوم پر ظلم و زیادتی کے علاوہ روز مرہ کی بنیاد پر ان کے معاشی حتہ کہ بنیادی انسانی حقوق کا استحصال کرتی ہے۔


انھوں  نے اپنے بیان کے آخر میں عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ  ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post