کالعدم تحریک طالبان پاکستان ٹی ٹی پی میں اختلافات بعد جھڑپ میں آٹھ عسکریت پسند مارے گئے ہیں ۔
افغان انٹیلی جنس کے ذرائع کے مطابق کنڑ میں ٹی ٹی پی محسود گروپ اور جماعت الاحرار کے درمیان مسلح جھڑپ ہوئی، دونوں جانب سے 8 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق ہلاک عسکریت پسندوں میں دوسرے درجے کے 4 کمانڈر بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ محسود گروپ نے جماعت الاحرار کے زیرحراست عسکریت پسند کو بھی قتل کر دیا ہے ۔