پنجگور پولیس تھانے پر دستی بم سے حملہ

 

پنجگور  پولیس تھانہ گیٹ واقع بازار گیراج روڑ پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے ۔ 


 دستی بم پولیس تھانے کے سامنے موجود اے ٹی ایف فورس کی گاڑی سمیت مال مقدمہ والی گاڑیوں کے قریب گری ۔


جس کی وجہ سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا ،  پولیس کے مطابق انٹی ٹریزم فورس (اے ٹی ایف) کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچاہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post