تحصیل مند میں سہولیات کی عدم موجودگی نے ایک اور معصوم کی جان لے لی

 


کیچ : مند نوکیں کہن کے رہائشی ایک سالہ زیدان ولد محمد عالم کو کھانسی (دمہ) کی تکلیف کے سبب ایمرجنسی سول اسپتال مند میں لے جایا گیا ۔


جہاں آکسیجن سسٹم نا ہونے کے سبب انہیں سیکورٹی کیمپ لے گئے جہاں ایک سال کا بچہ سہولیات کی عدم موجودگی کے سبب انتقال کر گیا۔


یاد رہے کہ اس سے پہلے ایک بچی بھی سہولیات نا ہونے کے سبب انتقال کرگئیں تھیں ۔


علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ تحصیل مند کا سول اسپتال ڈاکٹر اورتمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ 

Post a Comment

Previous Post Next Post