چاغی ،شال ،خضدار مختلف واقعات حادثات میں ، 5 افراد ھلاک 7 زخمی

 

چاغی :   لیویز ذرائع کے مطابق آر سی ڈی شاہراہ 83 لانڈھی کے قریب ایرانی زمبیاد گاڑی اور باوزر میں خوفناک تصادم سے زمبیاد کے ڈرائیور اور کلینڈر سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے لیویز جاں بحق افراد کی لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا باوزر ڈرائیور کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات کررہی ہے ۔

ادھر شال  کے نواحی علاقے سریاب  شفیع کالونی ، گھر میں گیس لیک ہونے کے باعث دھماکے کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والے  تنویر  ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ہیں ،

دریں اثنا سیندک پروجیکٹ مائینگ ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والا ملازم دلاور خان کھمبے پر کام کے دوران گر کر جاں بحق ہوگیا ہے ۔

چاغی ٹیکوانڈو کے مطابق دلاور خان ایک انٹر نیشنل ٹیکوانڈو کا کھلاڑی تھا جس کی ناگہانی وفات پر سخت افسوس ہوا دلاور خان مختلف نیشنل اور انٹر نیشنل ٹیکوانڈو کے گیمز میں چاغی اور ملک کی نمائندگی کررہے تھے۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز زیارت کراس کے قریب تیز رفتارگاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں گرنے سے اس میں سوار تین افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس طرح  خضدار چشمہ مراد وہیر کے قریب روڈ حادثہ، میں 4 فراد زخمی ہوگئے ہیں ، زخمیوں میں خواتین و بچے شامل ہیں زخمی افراد سوراب کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔


Post a Comment

Previous Post Next Post