کیچ کولواہ کے مختلف ندی نالوں جوری ،گندہ چائی، سمیت متعدد آس پاس کے ندی نالو ں فوجی آپریشن جاری ہے ۔
جبکہ دوسری جانب پاکستانی فورسز نے گزشتہ روز آواران گیشکور مرہ شم میں خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے بعد معیار نامی شخص کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے ۔
جبکہ عمران ولد بابو سکنہ بانی کولواہ کو دس دن قبل فورسز نے گشانگ کیمپ ایک اور شخص کے ساتھ بلا کر بعد ازاں قید کر لیاتھا جبکہ انکے ساتھی کو چھوڑ دیاتھا ۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے کیمپ میں زبردستی عمران کو ایک گونی بھوسہ مقامی ندی میں پہنچانے کیلے زور ڈالاتھا ، تاہم موٹرسائیکل مہ بوری بھوسہ مزکورہ ندی سے مل گئے ہیں ،مگر وہ خود لاپتہ ہے ۔
ادھر تربت تمپ داز ن سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز نے فٹبال گرانڈ پر چھاپہ مار نعمت اللہ ولد عبدالغفار اور عبداللہ ولد عبدالحفیظ کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیاہے ۔
مشکے سے اطلاع ہے کہ فورسز نے شبیر نامی شخص کو لاپتہ کردیاہے