جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے سابق وزیر اعلی اسلم رئیسانی کی جے یو آئی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ آج جمعیت علماء اسلام کیلئے خوشی کے لمحات ہیں،بلوچستان کی ایک ممتاز شخصیت اپنے رفقاء کے ہمراہ جمعیت میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔
انھوں نے کہاہے کہ نواب اسلم رئیسانی کو جمعیت علماء اسلام میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں۔
انھوں نے کہاکہ میری ساراوان ہاوس میں یہ پہلی حاضری نہیں،ہمیشہ یہاں آتے رہے ہیں،ہماری ہمیشہ کوشش رہی کہ نواب اسلم کیسے ہمارے ہاتھوں میں آئیں۔اور بلآخر ہم کامیاب ہوگئے۔
اس موقع پر مولانا نے کہاکہ ہماری کوشش ہوگی کہ نواب اسلم کے معیار کو برقرار رکھیں۔
انھوں نے کہاکہ بلوچستان میں مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں ، مگر وسائل بہت کم ہیں ۔اور جو وسائل ہیں ان پر یہاں کے لوگوں کی دسترس نہیں ہے ۔
جے یو آئی کے بانی نےکہاکہ ہم بلوچستان کی عوام کو اس کے وسائل کا مالک سمجھتے ہیں ۔