بسیمہ: محکمہ زراعت کے خلاف دوسرے روز بھی ٹائر جلا کر مظاہرہ کیا گیا کرہ گی، زمینداروں نے اپنے رجسٹریشن فارمز چوک پر جلا دیئے

 


بلوچستان کے شہر بسیمہ میں گندم کے  بیج کی تقسیم میں بے قاعدگیاں کے خلاف ایگریکلچر آفیسراں کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے روڈ بلاک کرکے ٹائر اور رجسٹریشن فارم جلا کر احتجاج ریکارڈ کرائی ۔


مظاہرین  کا کہنا تھا کہ محکمے کی آفیسراں سیاست زدہ ہیں۔  غریبوں کے ساتھ نا انصافی کرکے گندم کو رات کے اندھیرے میں بڑے اور با اثر افراد میں تقسیم کررہے ہیں۔  چند افراد کو گاڑیاں بھر کے بیج  دیا جارہا ہے  اور چند لوگوں کو ایک تھیلہ گندم بھی نہیں دیا جارہا ہے ۔


انھوں نے کہاکہ سیلاب سے  زیادہ ہماری زمینوں کو نقصان پہنچا تھا اور  ہماری فصلیں تباہ ہوئی تھیں۔


 آج اگانے کے لیے کاشت کاروں کے  پاس بیج نہیں ہے ، مگر ہمیں محکمہ زراعت بیج  نہیں دیتی ۔


 مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ ایسے کرپٹ آفیسراں کو فوری طور پر معطل کرکے انکے خلاف انکوائری  کرنی چاہئے۔ 


انھوں نے کہاکہ مزکورہ کرپٹ آفیسران کئی زمانوں سے  محکمے پر مسلط ہیں  اور آج بھی انکے گھروں سے تین سال پرانے ٹڈی دل والی اسپرے اور کپاس کے بیج پڑے پڑے ایکسپائر ہور ہے ہیں مگر وہ  انھیں  زمینداروں میں تقسیم  نہیں کر رہے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post