مند: ڈیتھ اسکواڈ کے دو کارندوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔ بی ایل ایف



بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا کہ چھ دسمبر بروز منگل  کیچ کے علاقے مند  گیاب  کے فٹبال گراؤنڈ میں ہمارے سرمچاروں نے ڈیتھ اسکواڈ کے دو کارندے بہرام ولد فقیر سکنہ مند ھوزی اوردین محمد ولد نائف سکنہ مند گیاب کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ 


ترجمان نے کہا کہ دونوں افراد منحرف سرمچار تھے۔ دو ہزار بیس میں انہوں نے پاکستانی فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے تھے۔ پھر وہ پاکستانی فوج کی سرپرستی میں چلنے والی ڈیتھ اسکواڈ کا حصہ بن گئے تھے۔ 


مزکورہ افراد  کیچ کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج کے ساتھ متعدد آپریشنز میں بھی شریک تھے۔ اس کے علاوہ لوگوں کو کو تنگ کر کے بھتہ وصولی کرنا، چوری ڈکیتی اور منشیات کے کاروبار میں بھی ملوث تھے۔ 


ترجمان نے کہا کہ پاکستانی فوج کے آلہ کاروں کی تفصیلات ہمارے پاس موجود ہیں۔ کوئی بھی شخص بلوچ قومی تحریک کے سامنے رکاوٹ بننے کی کوشش کرے گا ان کا انجام یہی ہوگا۔ 


انہوں نے کہاکہ  مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک پاکستانی فوج اور اس کے آلہ کاروں پر حملے جاری رہیں   گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post