ڈیرہ بگٹی میں جان لیوا مرض کینسر نے شدت اختیار کرلی بچے سمیت تین افراد ھلاک



ڈیرہ بگٹی :  ذرائع کے مطابق گزشتہ چند سال سے جان لیوا مرض کینسر نے ضلع ڈیرہ بگٹی میں تقریباً وبا کی شکل اختیار کرلی ہے، ضلع بھر میں سینکڑوں افراد اس جان لیوا مرض کا شکار ہیں جبکہ  گزشتہ دو روز کے دوران 5 سالہ بچے سمیت 3 افراد دم توڑ گئے ہیں ۔

دو روز کے دوران کینسر کے باعث ھلاک  افراد میں  فقیر محمد عرف بادشاہ بگٹی محلہ کالی سے تعلق رکھنے والے  وڈو بگٹی کے پانچ سالہ فرزند جبکہ تحصیل سوئی کے میر حسن نتھانی مسوری بگٹی نامی شخص  شامل ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post