ترجمان بی ایس او نے کہا ہے کہ ڈائریکٹیوریٹ آف بلوچستان میں مخصوص نشستوں پر میرٹ کی پامالی عروج پر ہے۔ پنجاب و دیگر صوبوں کے تعلیمی اداروں کے سیٹوں میں بلوچستان کے چند اضلاع کے مخصوص امیدواروں کے علاؤہ بلوچ اکثریت علاقوں کے طالبعلموں کو داخلہ نا دینا انتہائی افسوسناک امر ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ڈائریکٹیوریٹ آف بلوچستان میں کچھ سیٹوں کو خرد برد کرکے میرٹ کے برعکس سلیکشن کررہے ہیں جسے بی ایس او یکسر مسترد کرتی ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں میرٹ کی پامالی ناقابل برداشت عمل ہے۔ ڈائیکٹیوریٹ آف بلوچستان میں موجود چند ذمہداران غیرمنصفانہ طور پر من پسند امیدواروں کی سلیکشن کرکے میرٹ کی پامالی کررہے ہیں۔ تنظیم سیکریٹری ہائیرایجوکیشن سمیت متعلقہ حکام سے ان لوگوں کے خلاف شفاف تحقیات کا مطالبہ کرتی ہے۔
آخر میں انھوں نے کہا ہے کہ مخصوص تعلیمی نشستوں پر اگر طلباء کی حق تلفی کو روکھا نہیں گیا تو ڈائریکٹیوریٹ آف بلوچستان کی دفتر کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔