سبی گھر پر مسلح افراد کا حملہ ایک خاتون ھلاک دوسری زخمی



سبی: بُزدار آباد کے علاقہ میں گھر میں چار نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ملتان کی رہائشی  ممتازبیگم عرف رانی نامی خاتوں ھلاک جبکہ  شہلا نامی خاتون زخمی ہوئی ہیں جنہیں دو گولیاں لگی ہیں ۔ 


زخمی خاتون کا کہناہے کہ  گھر  میں موجود تھیں چار نامعلوم مسلح افراد نے نقدی اور زیورات چھیننے کی کوشش کی، ہم نے مزاحمت کی تو انھوں نے فائر کھول دیئے ۔ 


انھوں نے کہاکہ ممتاز بیگم کوجان سے مارنے کی دھمکی دس روز قبل دی گئی مگر وہ نوٹس نہیں لئے جس کی وجہ سے یہ واقع پیش آیا ۔


ھلاک  خاتون کی سابقہ شوہر اللہ بخش کا الزام ہے کہ مقتولہ گھر میں فحاشی کا اڈہ بھی چلاتی تھیں۔ اور فحاشی کا اڈہ چلانے کی وجہ سے ہماری علحیدگی ہوئی تھی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post