کوہلو: بارڈ ملٹری پولیس کی بھتہ خوری اور صوبہ بندی کیخلاف تاجر برادری کا پریس کانفرنس



بلوچستان ضلع کوہلو میں تاجر برادری نے نیشنل پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے دوکانداری کے تمام تر کے سامان پنجاب سے لایا جاتا ہے مگر صوبہ بندی کے نام پر بارڈ ملٹری پولیس اور پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ہمارا جینا محال کردیا ہے۔

انھوں نے کہاکہ  بارڈ ملٹری پولیس نے صوبہ بندی کے نام پر رشوت اور بھتہ خوری کا بازار گرم کر رکھا ہوا ہے جہاں فی ٹرک کے لئے دو سے تین لاکھ روپے لیکر چھوڑ دیا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جو بھتہ نہیں دیتا اس پر ناجائز ایف آئی آر درج کرکے ڈرائیور حضرات پر تشدد کیا جاتا ہے ایشیاء خوردونوش کی بندش کے باعث ضلع کوہلو میں آٹا، گندم، کھاد سمیت دیگر ضروری ایشیاء کی شدید قلت پیدا ہو رہی ہے ۔

تاجر برادری کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ یہ کیسا صوبہ بندی ہے آج ہمارا گیس، کوئلہ اور دیگر معدنیات باآسانی سے پنجاب جاتے ہیں مگر پنجاب اپنے آٹا، گندم بھی بلوچستان کو نہیں دیتا واضح کیا جائے کیا ہم پاکستانی نہیں ہیں؟

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان عبدلقدوس بزنجو اور حلقے سے منتخب صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری کس لئے کرسی پر براجمان ہیں؟ کرسی پر بیٹھنا بہت آسان کام ہے ہم نے اس لئے ووٹ دیا تاکہ علاقے کے لئے کام کیا جائے جو لوگ پیدل چلکر ووٹ مانگتے اور خود کو عوامی مسیحاء ظاہر کرتے تھے وہ اس سنگین مسئلے پر کیوں ایکشن نہیں لیتے؟ آج اگر گندم، آٹا اور دیگر ضروری ایشیاء کوہلو میں لانے میں پاپندی ہے تو تاجر برادری سے زیادہ مقامی لوگوں بلخصوص غریب عوام کو اس کا ازالہ بھگتنا پڑا رہا ہے۔

انھوں نے کہاکہ  پہلے بہت مہنگائی ہے اس کے ساتھ صوبہ بندی کے نام پر بارڈ ملٹری پولیس کا بھتہ خوری کی وجہ سے ہم چیزیں مہنگے فروخت کرنے پر مجبور ہیں، تاجر برادری نے پریس کانفرنس کے ذریعے وزیراعظم پاکستان نواز شریف، وزیراعلی بلوچستان عبدلقدوس بزنجو، چیف سیکریٹری بلوچستان، وزیر داخلہ بلوچستان، کمشنر سبی، وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی، بلو چستان کے  وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری اور دیگر حکام بالا سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بندی فلفور ختم کردیا جائے تاکہ صوبہ بندی کے نام پر بارڈ ملٹری پولیس کی بھتہ خوری بند ہو جائے۔

انہوں کہا اگر صوبہ بندی اور بارڈ ملٹری پولیس نے اپنے بھتہ خوری اسے طرح جاری رکھا تو بہت جلد کوہلو، بارکھان، لورالائی، موسیٰ خیل اور دکی کے تاجر برادری مل کر بواٹہ چیک پوسٹ پر دھرنا دینگے پنجاب و بلوچستان کا شاہراہِ بند کرکے اپنا کوئلہ اور فورٹ پنجاب جانے نہیں دینگے مجبور ہوکر تشدد کا راستہ اختیار کرینگے جس کا تمام تر کی ذمہ داری ڈیرہ غازیخان انتظامیہ اور پنجاب حکومت پر ہوگی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post