واشک : جلال ولد علی خان سکنہ تریپ ڈوبلی راغے کو چار روز قبل مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے ھلاک کردیا اور فرار ہوگئے ۔
بتایا جارہاہے کہ مزکورہ نوجوان کو ایک سال قبل پاکستانی فوج کی تشکیل کردہ علاقائی ڈیتھ اسکوائڈ کے کارندوں نے اغوا کرلیا بعد ازاں 12 لاکھ تاوان لیکر چھوڑ دیا ، جب کہ امسال پھر ان سے مزکورہ گروہ کے کارندوں نے اسکی موٹرسائیکل اور دو لاکھ روپے بھی چھین لئے تھے۔