فرانس: کرد ثقافتی مرکز پرفائرنگ، چار افراد ہلاک تین زخمی مبینہ ملزم گرفتار

 

فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے ایک مرکزی علاقے میں جمعے کو فائرنگ واقع میں مبینہ حملہ آور نے پیرس شہر کے دسویں ضلعے میں ایک مارکیٹ میں گولیاں چلائیں جس میں چار افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے ۔ 


ڈسٹرکٹ کی خاتون میئرآلیگزانڈرا کورڈیبا کے مطابق اس حملہ آور نے ایک کرد کمیونٹی سینٹر کے ساتھ ساتھ ایک ریستوراں اور سڑک کے پار قائم ایک ہیئرسیلون پر بھی فائرنگ کی۔ پراسیکیوٹر کے دفتر نے اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔


 اس واقعے کی تصدیق پیرس میں استغاثہ کے دفتر نے کی ہے۔


 پولیس کے مطابق جمعہ 23 دسمبر کوپیرس کی ایک مرکزی ڈسٹرکٹ میں فائرنگ کے واقعے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔


پیرس میں استغاثہ کے دفتر نے جاری  بیان میں کہا کہ  فائرنگ کرنے والا  گرفتار شخص ایک مقامی شہری ہے۔


فرانسیسی اخبار ‘لے پاریزیاں‘ کے مطابق یہ فرانسیسی شہری پہلے ایک مہاجر کیمپ پر حملہ کر چُکا ہے۔ مذکورہ مہاجر کیمپ پر اس نے کرپان سے حملہ کر کے متعدد افراد کو زخمی کئے تھے ۔ یہ شخص رواں ماہ یعنی دسمبر کے وسط میں ہی جیل سے باہر آیا تھا اور عدالتی نگرانی میں تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post