ڈیرہ یار میں ٹول پلازہ کے نشے میں دھت اہلکار آپے سے باہر اہلکاروں کا ڈرائیورز پر بے رحمانہ تشدد متعدد ڈرائیورز زخمی جبکہ شیشے توڑے جانے کی سبب متعدد خواتین و حضرات زخمی ہوگئے ۔ اس واقع بعد ڈرائیورز اور مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے شال اور سندھ جانے والی مین شاہراہ کو بلاک کردیا ۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ٹوٹے پوٹے روڈز کے لئے ٹول ٹیکس دینے کے باوجود بھی ڈرائیوروں پر تشدد اور انھیں تزلیل کیاجاتاہے ۔
انھوں نے مطالبہ کیاہے کہ نشہ میں دھت اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرکے انھیں انصاف دیاجائے ۔
ادھر مستونگ میں گیس پریشر میں کمی کے خلاف پشکرم فارم کے قریب علاقہ مکینوں نے بطور احتجاج شاہراہ کو ٹریفک کیلے بند کردیا ہے اور مظاہرین کا کہناہے کہ شدید سردی میں گیس سے عوام کو محروم رکھا گیا ہے
۔