آواران: فوجی کارندہ کے دکان میں دھماکہ، مزکورہ کارندہ ھلاک جبکہ سات زخمی ہوگئے

 


 ضلع آواران کے علاقے بزداد کھلی زور بازار کے ناصر علی ولد محمد ہاشم  نامی فوجی کارندہ  کے دکان  واقع مین بازار آواران میں   دھماکہ ہوا  جس کے نتیجے میں وہ خود ھلاک جبکہ انکے بھائی  آصف ولد محمد ہاشم ساکن بزداد  سمیت  مہراللہ ولد عثمان ساکن کہن زیلگ آواران۔


 فوزیہ بی بی زوجہ نزیر احمد ساکن کلرو آواران، مصدق ولد عبدالغفار ساکن کلرو آواران، عبدالمطلب ولد عبدالغفار ساکن کلرو آواران،صدیق ولد نزیر ساکن کلرو آواران اور شبانہ زوجہ عبدالغفار ساکن کلرو آواران شامل ہیں۔


تاہم دھماکے کی نوعیت تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے اس حوالے سے مزید تحقیقات کررہے ہیں۔


باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ مزکورہ ھلاک کارندہ کو اس سے قبل ایک بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم نے حراست میں لیکر تنبیہہ کرنے بعد اس شرط پر چھوڑدیا تھا کہ وہ فوج اور خفیہ اداروں سے دو رہیں گے ،مگر کہاجارہاہے کہ رہا ہونے کے بعد وہ فوج اور خفیہ اداروں سے دور رہنے بجائے مزید نذدیک ہوگئے تھے ۔ 


Post a Comment

Previous Post Next Post