قطر: ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے پہلے کوارٹرفائنل میں کروشیا نے برازیل کو پینالٹیز پر 2-4 سے شکست دے کر رواں ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی جب کہ کروشیا نے مسلسل دوسری بار فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔
مقررہ وقت تک کوئی ٹیم گول نہ کر سکا ، جب کہ اضافی تیس منٹ کے کھیل میں میچ ایک ایک گول سے برابر رہا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینالٹیز پر ہوا۔
جبکہ دوسرے دلچسپ کواٹر فائنل میں ورلڈ چیمپئن ارجنٹائن اور نیدر لینڈ مابین مقابلہ دو دو گول سے برابر رہا ،اضافی 30 منٹ میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی ، اس طرح دونوں ٹیموں کو پانچ پانچ پینلٹی کک دیئے گئے ، جہاں ارجنٹائن نے 3-4 سے یہ سنسنی خیز و دلچسپ کھیل جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔