کوئٹہ: سیلاب زدگان کیلے یو این ایچ آر سی کے بھیجے گئےخیمے مذہبی جماعت جے یو آئی کے جلسے میں استعمال

 


بلوچستان میں سیلاب متاثرین کے 

لئے بطور امداد آنے والے خیمے گذشتہ روز شال کے ایوب اسٹیڈیم میں جمعیت علمائے اسلام 

 جے یو آئی کے ورکرزکنونشن میں  بطور قالین استعمال کیے گئے۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مخلتف مکاتب فکر کے لوگوں کی جانب سے امدادی سامان کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیے جانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔


اس حوالے سے سامنے آنے والی تصاویر اورفوٹیج میں د یکھا جاسکتا ہے کہ ٹینٹس جلسہ گاہ کے گراونڈ میں ریسنگ ٹریک پر بچھائے گئے ہیں۔


 ورکرزکنونشن میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کی جانب سے بھیجے گئے ان ٹینٹس کے استعمال پر پارٹی رہنماء اور گراونڈ انتظامیہ معاملے کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالتے رہیں۔



گراؤنڈ انتظامیہ کا موقف ہے کہ ورکرز کنونشن کے لیے ٹینٹ بچھانے میں ہمارا کوئی کردار نہیں، جمعیت کو ریسنگ ٹریک محفوظ رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق سیلاب زدگان کیلئے دیے جانے والے یہ ٹینٹس پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایسوسی ایشن نے متاثرین کی بجائے سیاسی جماعت کو فراہم کیے۔


دوسری جانب بلوچستان کے سرد علاقوں میں کئی لوگ سردی سے بچنے کے لئے ابتک حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post