کمبوڈیا کے ہوٹل میں آگ لگنے سے 19 افراد جل کر ہلاک

 

جنوب مشرقی ایشیا کے ملک کمبوڈیا کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی سے 19 افراد جل کر ہلاک ہوگئے غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق کمبوڈیا کے شہر پوئے پیٹ کے ایک ہوٹل کے کیسینو میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ میں پھنسے متعدد لوگوں نے جان بچانے کے لیے عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا دی۔


حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے 19 افراد ہلاک ہوگئے ، جبکہ جھلس کر زخمی ہونے والے 60 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post