بلوچستان مختلف علاقوں میں فائرنگ اور حادثہ میں چارافراد ھلاک ، دو زخمی ،احتجاجا شاہراہ بند


بلوچستان ضلع خضدار میں نامعلوم مسلح افراد نے  یونیورسٹی کے ملازم  محمد رمضان کو  کٹھان ندی ایریا میں فائرنگ کرکے ھلاک کردیا اور فرار ہوگئے ۔ تاہم قتل کے وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔

واقع بعد  پولیس  موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لیکر ہسپتال پہنچادیا، اور مقدمہ درج کرکے تحقیق کا آغاز کردیاہے۔

اوستہ محمد  سٹی پولیس تھانہ کی حدود ، مچھلی پل کے مقام پر نا معلوم افراد جوکہ موٹر سائیکل پر سوار تھے نے فائرنگ کر کے دو نوجوانوں طالب حسین اور راشد علی عمرانی گوٹھ محب علی عمرانی
کو قتل کردیا۔ قتل کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جارہی ہے ۔

اطلاع ملتے ہی سٹی پولیس موقع پر پہنچ کر نعشوں کو اپنی تحویل میں لے کر سول ہسپتال پہنچادیا ۔

علاوہ ازیں   سبی صدر تھانہ کی حدود میں ناڑی بینک کے قریب تیز رفتار دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں مٹھا خان ولد اللہ ڈتہ خان قوم کھوسہ سکنہ جام پور پنجاب موقع پر جاں ھلاک  جبکہ اللہ بخش ولد محمد خان قوم چاچڑ سکنہ چاچڑ شدید زخمی گئے ، جس کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال لے جاتا گیا جبکہ ضروری کاروائی کے بعد ھلاک ہونے والی  شخص کی نعش ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔


دریں اثناء قلات میں شاہراہ رودینجو کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے کنٹینر پر فائرنگ۔ لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ سے ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔ مسلح افراد کار میں سوار تھے۔

وٹزکار کو لیویز نے تحویل میں لے لیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ زخمی ڈرائیور کو ڈی ایچ کیو اسپتال قلات منتقل کیا گیا۔ واقعے کیخلاف ٹرانسپورٹرز نے شاہراہ کو بلاک کردیاگیا ۔


Post a Comment

Previous Post Next Post