بلیدہ : سابق نام نہاد وزیر اور حلقہ ایم پی اے ظہور بلیدی کے بہنوئی نےعطاء اللہ نامی شخص کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرکے گھر کو آگ لگادی

 


کیچ کے علاقہ وادی  بلیدہ میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب  ملزم  قیوم ولد سعید ساکن میناز نے ریکو بلیدہ کے رہائشی طاہر عطا محمد کے گھر میں گھس کر فائرنگ شروع کردی ،  جس سے طاہر کے بھائی شدید  زخمی ہوگئے ،  جبکہ گھر میں کھڑی  گاڑی موٹر سائیکل اور قیمتی اشیاء پر  گولیاں چلا کر انھیں نقصان پہنچا دیا، جس کے بعد مزکورہ ملزم نے   گھر کو آگ لگا کر  جاتے ہوئے  دھمکی دے گئے  کہ اگر ان کے خلاف اس واقع بابت  ایف آئی آر درج کرنے کی کوشش کی گئی اور ان کا نام ظاہر کیاگیا تو   تو اسکے سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے۔ 



  متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ ہم انتہائی غریب ہیں  اور مذکورہ شخص سابق بلوچستان کے  وزیر اور حلقہ ایم پی اے ظہور بلیدی کے بہنوئی ہیں،  اس لئے انھیں  ناجائز طاقت ایم پی اے  کی آشیرباد سے حاصل ہے۔ اس لئے بارہا اطلاع دینے باوجود  ابھی تک جائے وقوعہ پر لیویز یا دیگر سیکیورٹی ادارے نہیں پہنچے ہیں۔


علاقہ مکینوں کا کہناہے کہ بلیدہ میں مزکورہ خاندان ،35 سالوں سے سلطنت کرنے والے گھرانے کے کارنامے بارہا منظر عام پر آتے رہے ہیں،  مگر اس پر مقتدر حلقے کان نہیں دھرتے اس لئے علاقہ مکمل حلقہ یرغمال بنا دیا گیا ہے اور لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنادیئے گئے ہیں ۔ 


متاثرہ خاندان نے مقامی انتظامیہ  اور حکومت بلوچستان سمیت تمام سرکاری مشینری سے  مدد و تحفظ دینے کی اپیل کی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post