کوہلو میں محکمہ زراعت کی جانب سے بیج تقسیم کا عمل لوگوں کیلے عزاب بن گیا



ضلع کوہلو کے مکینوں کا کہناہے کہ محکمہ زراعت کی جانب سے بیج تقسیم کا عمل زمینداروں کیلے ایک عذاب بن گیا ہے ۔

انھوں نے کہاہے کہ بدقسمتی سے تقسیم کے دوران ترتیب نہ ہونے کی وجہ سے بیج حاصل کرنے والے لوگ زلیل وخوار ہو رہے ہیں، غریب لوگ ایف سی، پولیس و لیویز اہلکاروں کے ہاتھوں دھکے کھا کر خالی ہاتھ گھر چلے جاتے ہیں۔

 جبکہ سفارشی لوگ اپنا بیج باآسانی سے نکال کر لے جاتے ہیں۔ 

انھوں نے کہاہے کہ انتظامیہ  غریب لوگوں کو اس طرح ذلیل وخوار کرکے انکی عزت نفس مجروح نہ کریں ۔

انھوں نے عوام سے اپیل کی ہیں کہ  مری قبیلہ کی ایک تاریخ ہے مگر آج کل وہ کبھی دیگچی تو کبھی گندم کے بیج کے لئے دھکے کھا رہے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post