تربت : پاکستانی فورسز کے پیدل دستہ پر جبکہ گریشہ میں ڈیتھ اسکوائڈ کے کارندوں پر مسلح افراد نے حملہ کردیا



کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقہ  دشت کُھڈان  بازار کے اندر پاکستانی فوج کے پیدل دستے پر مسلح نامعلوم افراد نے حملہ کرکے انھیں جانی مالی نقصان پہنچانے بعد فرار ہوگئے ہیں  ۔ 


عینی شاہدین کا کہناہے کہ مسلح افراد نے کافی دیر تک فورسز کے دستے کو گھیر کر  رکھا اور اس دوران فائرنگ دیر تک چلی ۔ 


دریں اثناء خضدار کے علاقہ گریشہ میں رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے سرکاری ڈیتھ اسکوائڈ کے کارندوں پر حملہ کرکے انھیں جانی مالی نقصان پہنچانے بعد فرار ہوگئے ہیں ۔


دونوں واقعات کی اب تک کسی مسلح آزادی پسند تنظیم نے ذمہداری قبول نہیں کی ہے ، تاہم 

گذشتہ روز  مند شیراز میں فورسز پر ہونے والے حملہ کی ذمہداری بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post